الوقت كي رپورٹ كے مطابق آج صبح كراچي كے علاقس مومن آباد ميں رينجرز كے آپريشن ميں ايك دھشتگرد ہلاك ہو گيا جبكہ كل كراچي كےعلاقے اورنگي ٹاؤن فقيركالوني ميں آپريشن كے دوران مكان ميں دھماكے سے تين دہشتگرد مارے گئےتھےاس آپريشن ميں ايك دہشت گرد كوزخمي حالت ميں گرفتار بھي كياگيا تھا۔
رينجرز كے ترجمان كا كہنا ہے كہ آپريشن كے دوران اچانك زوردار دھماكہ ہواجس كي آواز دور دور تك سنائي دي ۔ رينجرز نے كليئرنس كے بعد مكان كے ملبے سے تين دہشت گردوں كي لاشيں برآمد كرليں ۔ جبكہ ايك دہشت گرد كو زخمي حالت ميں گرفتار كرليا گيا ۔بم ڈسپوزل اسكواڈ كے مطابق، بم ڈسپوزل اسكواڈ كے مطابق دھماكہ آئي اي ڈي ڈيوائس كا تھا۔مكان سے دو دستي بم ، چار آوان بم اور ايك كلاشنكوف برآمد كي گئي۔