الوقت كي رپورٹ كے مطابق وزيراعظم ہاؤس سے جاري ہونے والے ايك بيان كے مطابق پاك فوج كے سربراہ نے وزيراعظم سے ملاقات كي ہے۔ہرچند كہ ملاقات كي تفصيلات كے حوالے سے وزيراعظم ہاؤس اورآئي ايس پي آر كي جانب سے ملاقات كي تفصيلات سے آگاہ نہيں كيا گيا تاہم كہا جا رہا ہے كہ دونوں رہنماؤں كے درميان ہونے والي ملاقات ميں ملك كو درپيش اندروني و بيروني سيكيورٹي خدشات ، امن و امان كي صورتحال اور ہندوستاني وزير دفاع كے حاليہ بيان پر بھي تبادلہ خيال كيا گيا ہے۔