الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان كے وزيردفاع خواجہ آصف نے بھارت كے وزيردفاع كے ايك حاليہ بيان پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ ان كے اس بيان سے پاكستاني سرزمين پر دہشت گردي كي سرگرميوں ميں ہندوستاني شموليت كے حوالے سے ہمارے دعوے كي تصديق ہوگئي ہے۔
واضح رہے كہ بھارت وزير دفاع منوہر پريكر نے دھمكي دي تھي كہ ہندوستان دہشت گردي كے خلاف دہشت گردي استعمال كرے گا۔ ہندوستاني ميڈيا كي رپورٹوں كے مطابق وزيردفاع منوہر پاريكر نے ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا تھا كہ كانٹے سے كانٹا نكالنا چاہيے۔
پاكستان كے وزيردفاع خواجہ آصف نے كہا كہ بھارت كے وزيردفاع نے واضح الفاظ ميں يہ تسليم كرليا ہے كہ بھارت، پاكستان ميں دہشت گردي كي كفالت كررہا ہے۔
واضح رہے كہ پاكستان اور بھارت كے تعلقات بمبئي حملے كے بعد سے كشيدہ ہو گئے تھے۔