الوقت كي رپورٹ كے مطابق كل شام حب ميں جمعہ خان ہوٹل كے قريب موٹر سائيكل ميں نصب ريموٹ كنٹرول بم كا دھماكا ہوا، جہاں بڑي تعداد ميں لوگ موجود تھے۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ حملے كا ہدف پاكستان كےصدر ممنون حسين كے بيٹے سلمان تھے۔
ذرائع نے بتايا كہ سلمان اكثر اوقات حب ميں مويشيوں كے فارم كا دورے كرتے رہتے ہيں۔
دھماكے ميں زخمي ہونے والوں ميں متعدد پوليس اہلكار بھي شامل تھے جنہيں فوري طور پر حب كے ايك ہسپتال منتقل كيا گيا۔
وزير اعلي بلوچستان ڈاكٹر عبد المالك بلوچ نے دھماكے كي مذمت كي ہے۔