الوقت كي رپورٹ كے مطابق سركاري حكام كا كہنا ہے كہ شمالي وزيرستان كي تحصيل دتہ خيل ميں سيكورٹي فورسز كي فضائي كارروائي اورسرچ آپريشن كے دوران جھڑپوں ميں سات دھشتگرد ہلاك ہوگئے۔
واضح رہے كہ كل شمالي وزيرستان كي تحصيل دتہ خيل ميں بارودي مواد ريمورٹ كنٹرول ڈيوائس كے ساتھ سڑك كے كنارے نصب كيا گيا تھا جو كہ ايك زور دار دھماكے سے پھٹ گيا اور دھماكے كے نيتجے ميں گاڑي ميں سوار سكيورٹي فورسز كے چار اہلكار ہلاك ہوگئےتھے۔