الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان كي وزارت خارجہ كے ترجمان قاضي خليل اللہ نے ايك اور برطانوي اخبار كي اس رپورٹ كو مسترد كر ديا ہے جس ميں دعوي كيا گيا ہے كہ داعش دہشتگرد گروہ پاكستان سے ايٹمي اسلحے خريدنے كي كوشش كر رہا ہے-
پاكستان كي وزارت خارجہ كے ترجمان قاضي خليل اللہ نے ارنا كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ برطانوي اخبار سنڈے ٹائمز اور انڈيپنڈنٹ سميت مغربي ذرائع ابلاغ ميں پاكستان سے ايٹمي اسلحہ خريدنے كي داعش كي كوشش سے متعلق خبريں باالكل بے بنياد ہيں اور پاكستان ايٹمي ہتھيار كا حامل ملك ہونے كي حيثيت سے ايٹمي ہتھياروں اور اس كي حفاظت كے حوالے سے اپني ذمہ داري كو اچھي طرح سمجھتا ہے۔ پاكستان كي وزارت خارجہ كے ترجمان كے مطابق پاكستان كا دفاعي پروگرام صرف ملكي دفاع كے لئے تيار كيا گيا ہے۔
گذشتہ ہفتے بھي برطانوي جريدے سنڈے ٹائمز نے اپني ايك رپورٹ ميں كہا تھا كہ سعودي عرب، پاكستان سے ايٹمي ہتھيار خريدنا چاہتا ہے۔