الوقت كي رپورٹ كے مطابق يہ دھماكا شمالي وزيرستان كي تحصيل دتہ خيل ميں اس وقت ہوا جب سيكيورٹي فورسز اپنے معمول كے گشت پر تھيں۔ سڑك كنارے نصب بم دھماكے سے تين سيكيورٹي اہلكار ہلاك جبكہ تين زخمي ہوگئے۔
سيكيورٹي فورسز نے علاقے ميں سرچ آپريشن شروع كرديا ہے۔
واضح رہےكہ پاكستاني فوج نے جون 2014 ميں اس ملك كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں آپريشن ضرب عضب شروع كيا تھا جس ميں اب تك ہزاروں دھشتگرد اور پاكستاني فوج كےاہلكار ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں۔16دسمبر2014
كو پشاور ميں آرمي پبلك اسكول ميں دہشت گردوں كے حملے ميں 130 سے زائد بچوں سمت150 افراد كي ہلاكت كے بعد شدت پسندوں كے خلاف آپريشن تيز كر ديا گيا ہے۔ ميں آپريشن خيبر- ون اور مارچ 2015 ميں آپريشن خيبر- ٹو شروع كيا گيا۔