الوقت كي رپورٹ كے مطابق بجلي كے معاملے اور بجلي كي اوڈشيڈنگ پر خيبر پختونخوا اور وفاقي حكومت كے درميان معاملات طے پاگئے ہيں جس كے تحت مسائل كے حل كے ليے وفاق كو ايك ہفتےكي مہلت دينے پر اتفاق ہوگيا ہے۔
اسلام آباد ميں وزير اعليٰ خيبر پختونخوا پرويز خٹك كي سربراہي ميں وفدنے وزير پاني و بجلي خواجہ آصف سے ملاقات كي، خيبرپختونخوا حكومت كے وفدميں مسلم ليگ (ن)كے علاوہ صوبائي اسمبلي ميں نمائندگي ركھنے والي تمام جماعتوں كے اركان موجود تھے۔
ملاقات كے بعد ميڈيا سے بات كرتے ہوئے پرويز خٹك نے كہا كہ لوڈشيڈنگ، گوادر كاشغر روٹ اور واجبات كي ادائيگي خيبر پختونخوا كے 3 بڑے مسائل ہيں، ہمارے مسائل تقريباً حل ہوچكے ہيں جن پر اب صرف نوٹي فكيشن جاري ہونا باقي ہے، اس سلسلے ميں وفاقي حكومت نے ہميں ايك ہفتے كا وقت ديا ہے۔
اس سے قبل وزيراعليٰ خيبر پختونخوا كي سربراہي ميں مختلف سياسي جماعتوں كے منتخب اركان اور رہنماؤں و كاركنوں كي بڑي تعداد نے خيبر پختونخوا ہاؤس سے پارليمنٹ ہاؤس تك مارچ كيا۔