الوقت كي رپورٹ كے مطابق بحريني حكام كي درخواست پر انقلابيوں كو كچلنے كے لئے اسپيشل سيكورٹي فورس بحرين روانہ كي ہے۔
پاكستاني ذرائع نے كل اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے كہا كہ پاكستان كي اسپيشل سيكورٹي فورس بحرين بھيجي گئي ہے تاكہ بحرين ميں سياسي بحران كو دبانے ميں آل خليفہ كي مدد كرے۔
گذشتہ تين سال سے زائد كا عرصہ ہوا ہے كہ بحرين ميں انقلابي تحريك كے شعلے نہ فقط بجھے نہيں بلكہ يہ شعلے مزيد بلند ہو رہے ہيں ہيں- آل خليفہ حكومت نے، امريكہ، سعودي عرب اور پاكستان سميت بعض ممالك سے بحريني عوام كے مظاہروں كو كچلنے كي درخواست كي ہے- حكومت پاكستان اس سے قبل پاكستاني سيكورٹي اہلكاروں كي بحرين ميں موجودگي كي ترديد كرتي رہي ہے۔
پاكستان كے عوام بحرين اور سعودي عرب كيلئے فوج بھيجنے كے سخت مخالف ہيں اور انہوں نے نہ فقط احتجاجي مظاہرے كر كے اپني مخالفت كا اظہار كيا ہے بلكہ پاكستاني پارليمنٹ نے ايك مشتركہ قرارد داد كي منظوري كے ذريعے پاكستان كي مسلح افواج كو يمن ميں سعودي جارحيت ميں شامل نہ ہونے كا مشورہ ديتے ہوئے ثالثي كا كردار ادا كرنے پر زور ديا تھا ۔