الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جماعت اسلامی،مجلس وحدت مسلمین اور اس ملک کی دیگر سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ میں نبی اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی مسلسل اشاعت ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے اور مسلمان ناموس رسالت (ص) پر کٹ مرنے کے لئے تیار ہیں۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں اسلامی مقدسات کی توہین کی غرض سے لگائي گئي نمائش کے پاس دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گيا۔ یہ حادثہ شہر ڈالیس کے مضافات میں پیش آیا ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش لگائي گئي تھی۔ یہ توہین آمیز نمائش اسلام مخالف گروہوں نے لگائي ہے تاکہ آزادی بیان کے بہانے مسلمانوں کے دینی اعتقادات کا مذاق اڑاسکیں۔ البتہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ میں اسلاموفوبیا کے شکار خود فروختہ افرادنے یہ کام کیا ہے۔گيارہ ستمبر کے واقعات کے بعد سے امریکہ میں اسلام مخالف دھڑوں نے اس بہانے سے کہ عرب اور مسلمانوں نے نیویارک میں گيارہ ستمبر کے حملے کئے ہیں، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف حملے کرنا شروع کردیاتھا۔