الوقت - روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد ہی کمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہی شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز یہ بیان دیا۔ انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی کہ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ شام کی فضائیہ کے طیاروں نے مشرقی شام کے صویہ ادلب کے خان شیخون میں دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے پر بمباری کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں میں ان دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ان کے ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو شام کے صوبہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں 70 سے زائدعام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ شام کی حکومت مخالفین اور دہشت گردوں سے متعلق میڈیا نے دعوؤں کیا تھا کہ شامی فوج نے عام شہریوں پر کیمیائی حملے کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی فوج اور حکومت نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔