الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے- سعودی عرب میں کئی پاکستانی شہریوں کی آگ میں جھلس جانے سے قبل گذشتہ ہفتے بھی ریاض میں ایک عمارت کے منہدم ہو جانے کے باعث دس سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے- سعودی عرب کی ریڈکراس کمیٹی کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ مشرقی ریاض کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مسلسل ہلاکتوں کے واقعات ایسے میں رونما ہو رہے ہیں کہ جب سعودی عرب نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ یمن کی جنگ میں اپنی فوج بھجوائے لیکن پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے یمن کے بحران میں ملوث نہ ہونے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا رویہ پاکستان کے ساتھ سخت ہو گیا اور سعودی عرب نے بنگلہ دیش کے شہریوں کو جن پر اس ملک میں کام کرنے پر پابندی عائد تھی کام کرنے کی اجازت دی تا کہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں شرکت نہ کرنے کا سبق دیا جائے اور اس کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف کئی واقعات رونما ہوئے جن میں اب تک 20 کے قریب پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔