الوقت - گیلپ تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کے کم آمدنی اور غریب طبقے کے افراد میں بھوک اور لاوارثي میں اضافے کی وجہ سے تشویش بڑھ گئی ہے۔
شینہوا کی رپورٹ کے مطابق، گیلپ ریسرچ سنٹر نے پہلی سے پانچ مارچ تک کرائے سروے کی بنیاد پر یہ رپورٹ دی ہے۔ اس سروے میں شامل 67 فیصد امریکی شہری جن کی آمدنی کم ہے، فاقہ کشی اور لاوارثي میں اضافے کی وجہ سے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں۔
امریکہ میں اس صورت حال سے فکر مند افراد کی تعداد، 2010 اور 2011 میں ہونے والے سروے میں شامل لوگوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے اور یہ لوگ امریکہ کی موجودہ صورت حال سے بہت زیادہ فکر مند ہیں۔
اس سے پہلے ہونے والے سروے میں 51 فیصد امریکی شہری بھوک اور لاوارثي سے فکر مند تھے۔ 2004 میں گیلپ ادارے کی جانب سے کرائے گئے سروے میں شامل امریکی شہریوں کی تعداد 35 فیصد سے زیادہ نہیں تھی جنہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی بھوک اور لاوارثي پر تشویش ظاہر کی تھی۔
گیلپ ادارے کی رپورٹ کی بنیاد پر 57 فیصد امریکی شہری سوشل سیکورٹی نہ ملنے پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ تشدد، جرم، جرائم اور سماجی بدامنی بھی وہ موضوعات ہیں جس نے امریکی شہریوں بالخصوص کم آمدنی اور غریب طبقے کے افراد کی فکر بڑھا دی ہے۔