الوقت - سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر شیعہ اکثریتی علاقے العواميہ پر حملہ کر دیا جس میں دو نوجوان جاں بحق اور کم از کم چار دیگر زخمی ہو گئے۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ علاقے میں امن اور استحکام کے قیام کے لئے مشرقی سعودی عرب کے القطيف صوبے میں کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اسی طرح دعوی کیا کہ العواميہ علاقے کے نوجوان، بدامنی پھیلانے اور حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کا پروگرام بنا رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کا تعلق، ممتاز عالم دین شہید شیخ باقر النمر کے خاندان سے تھا۔
سعودی عرب کے فوجی مسلسل شیعہ اکثریتی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیخ باقر نمر کے خاندان کے دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کئی بار ملک کے شہریوں کے حقوق کی پائمالی کے الزام میں سعودی عرب ک حکومت کی مذمت کر چکی ہے۔