الوقت - سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی العواميہ میں حملہ کرکے 2 شیعہ مسلمانوں کو قتل کر دیا اور 5 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
منگل کو آل سعود حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والوں نے العواميہ میں شیعہ اکثریتی علاقے میں آل سعود کے فوجیوں کی فائرنگ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سعودی فوجیوں کے شیعہ شہریوں پر حملے میں آیت اللہ باقر النمر کے خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور آیت اللہ نمر کے بیٹے عبداللہ النمر سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں جوانوں کا نام محمد طاہر النمر اور مقداد محمد النمر ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آل سعود کے سکیورٹی اہلکار لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔
العواميا مشرقی سعودی عرب کا شیعہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔
غور طلب ہے کہ آل سعود حکومت نے 2 جنوری 2016 کو سعودی عرب کے ممتاز عالم دین دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت دے دی تھی۔