الوقت - بحرینی میڈیا نے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ یہ نوجوان فروری کے مہینے میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔
تسنيم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحریني میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ 18 سالہ مصطفی حمدان جس کے سر میں گزشتہ ماہ گولی لگی تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے مصطفی حمدان کے سر میں زندہ گولی ماری تھی۔
بحرینی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ الدراز علاقے میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے ارد گرد دھرنے پر بیٹھے بحرینی شہریوں پر حملہ کیا تھا۔
منامہ کے الدراز علاقے میں گزشتہ نو ماہ سے عوام کا دھرنا جاری ہے۔ بحریني عوام ملک کے سینئر مذہبی رہنما شیخ عیسی قاسم پر بے بنیاد الزام لگا کر مقدمہ چلائے جانے کی مخالفت میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
اس وقت سے لے کر اب تک بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور اس علاقے میں نماز جمعے کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔