الوقت - شام کے آسمان پر حزب اللہ لبنان کے ڈرونز کو پرواز کرتا دیکھ کر صیہونی حکومت کی فوج اور حکام کے ہوش اڑ گئے۔
ميڈل ایسٹ آئی (middle east eye) نامی سوشل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز حزب اللہ لبنان نے جیسے ہی اپنے جدید ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کو شام کے آسمان میں اڑا کر تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ویسے ہی اسرائیلی فوج اور حکام میں افراتفری مچ گئی۔
ميڈل ایسٹ آئی کے مطابق حزب اللہ کے پاس اس وقت اتنی زیادہ تعداد میں ڈرونز ہیں کہ وہ شام کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بہت ہی آسانی سے کارروائی کر سکتی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت جہاں دہشت گردوں کے لئے موت کا پیغام ہے وہیں اس سے تکفیری دہشت گردوں کی حامی صیہونی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
ميڈل ایسٹ آئی کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل مکمل طور حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس کو خوف ہے کہ ان جدید ڈرونز کا استعمال حزب اللہ اسرائیل کے خلاف بھی کر سکتی ہے۔
اس سوشل ویب سائٹ نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون کس طرح دہشت گردوں پر بموں کی بارش کر رہے ہیں۔