الوقت - مغربی ذرائع نے خلیج فارس اور بحیر عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی بیڑے سے ایران کی جنگ کشتیوں کے تصادم کی اطلاع دی ہے۔
روئٹرز نے امریکی بحریہ کی کمان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جنگ کشتیوں نے منگل کے روز آبنائے ہرمز میں امریکہ کے ایک طیارہ بردار جہاز کے قریب پہنچ کر اسے وارننگ دی ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی کمان ایران کی ان کشتیوں کی مہم کے تعلق سے فکر مند ہے اور اس نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی یہ کشتیاں، امریکی جنگ جہاز کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی بار واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی جنگ جہاز کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنا اس کا حق ہے اور اگر ان بیڑوں اور بحری جہازوں کی جانب سے ایران کی آبی سرحد کی خلاف ورزی کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق انہیں ضروری انتباہ دی جاتی ہے۔
اپنی آبی سرحد کے صرف چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایران کی فضائی حدود کی کشتیوں کی سرگرمیوں پر امریکی فوج کا غصہ ایسی حالت میں ہے کہ جب امریکہ کے جنگ جہاز اپنے ملک سے ہزاروں کلو میٹر دور اور ایران کے آبی سرحد کے قریب سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔