الوقت - مالدیپ میں احتجاجی مظاہروں کے خوف سے سعودی عرب کے فرمانروا نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے فرمانروا مالدیپ کا دورہ کرنے والے تھے لیکن ان کے سفر کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خوف سے انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے عوام نے اعلان کیا تھا کہ اگر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ان کے ملک کے دورے پر آتے ہیں تو وہ وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے تاہم مالدیپ کی حکومت نے ملک میں انفلونزا پھیلنے کی بات کہہ کر سعودی فرمانروا کے سفر کے منسوخ ہونے کا جواز پیش کیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت کے مطابق اس وقت ملک میں بڑے پیمان پر انفلونزا پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے فرمانروا نے اپنا دورہ مالدیپ منسوخ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے دوروں پر ہیں اور وہ مالدیپ بھی جانا چاہتے تھے تاہم مظاہروں اور لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔