الوقت - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی کے حوالے سے نیا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف صدر کی حفاظت کرنے والی ایجنسی خفیہ سروس کے سابق اہلکار نے کیا ہے۔
خفیہ سروس کے سابق ایجنٹ ڈین بونگينو کے مطابق صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سیکورٹی پر مامور خفیہ سروس انہیں دہشت گردانہ حملے سے بچانے کی توانائی نہیں رکھتی ہے۔
بونگينو کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا کہ ایک ہفتہ پہلے ایک شخص وائٹ ہاؤس کی چاردیواری کود کر اندر پہنچ گیا تھا اور پکڑے جانے سے پہلے 15 منٹ تک آرام سے سخت سیکورٹی والے احاطے میں گھومتا رہا۔
یہ سیکورٹی میں ناکامی کی بڑی داستان ہے۔ بونگينو نے صدر کی حیثیت سے باراک اوباما اور ان سے پہلے کے صدر جارج ڈبلیو بش کو تحفظ فراہم کیا تھا۔
بونگينو نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے رونما ہونے والے واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں صدر محفوظ نہیں ہیں۔