الوقت - افغانستان کی فوج نے داعش کے خلاف کارروائی میں کم از کم 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مشرقی افغانستان کے ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں کم از کم 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
جمعے کو کی گئی اس کارروائی میں افغان فوج نے ننگرہار صوبے کے كوت ضلع کے پانچ مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔
اس کارروائی میں داعش گروہ کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ ننگرہار کے كوت اور اچين ضلعے، پورے افغانستان میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے اہم ٹھکانے ہیں۔