الوقت - امریکا میں ایک مسجد پر نسل پرستانہ حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، ملک کی ریاست ایریزونا میں ایک اور مسجد پر حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایریزونا کے ٹکسن شہر میں واقع، ایک مسجد پر نامعلوم عناصر نے حملہ کرکے وہاں موجود، مقدس کتابوں کی توہین کی اور انہیں زمین پر ادھر ادھر پھینک دیا۔
اے بی سی نیوز نے ٹوئیٹر پر اپنے صفحے پر اس حملے کی ایک تصویر شائع کی ہے، اس تصویر میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس شخص پر شک ہے کہ یہ مسجد پر حملہ کرنے والوں اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے اور اس کو پارہ کرنے والوں میں شامل ہے۔
غور طلب ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے یہ پانچویں مسجد ہے، جس پر حملہ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکہ میں اسلامو فوبیا میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔