الوقت - اقوام متحدہ نے ميانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ميانمار کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کے ہوئے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق Yanghee Lee نے کہا کہ ميانمار میں مسلمانوں کا قتل عام، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ اس سے پہلے بھی ميانمار میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی قابل رحم صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ميانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف طویل عرصے سے ظلم ہو رہے ہیں جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔