الوقت - بحرینی عوام نے سنیجر کی شام ایک بار پھر ممتاز عالم آیت اللہ دین شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کر آل خلیفہ حکومت کو ان کی کسی بھی طرح کی توہین کی بابت خبردار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، ایسی حالت میں جب شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے ایک دن باقی ہے، بحرینی عوام نے اپنے مظاہروں سے ایک بار پھر شیخ عیسی قاسم سے اظہار یکجہتی پر زور دیا۔
سنیچر کو یہ مظاہرے مصلی، دیۃ، نویدرات، كرزكان، البلاد القدیم، ابو سبع، الشاخورۃ، سار اور سنابس میں منعقد ہوئے جن میں عوام نے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ ان میں سے کچھ قصبوں میں بحرینی عوام نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنا غصہ ظاہر کیا۔
اسی طرح بحرینی عوام نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے حضرت ام البنین کی مجلس عزاء منعقد کی۔
آل خلیفہ حکومت منی لانڈرنگ اور حکومت کے خلاف کو ورغلانے کے الزام میں بحرین کے سینئر رہنما شیخ عیسی قاسم کے خلاف منگل کو مقدمے کی سماعت کرنے والی ہے۔ اس سے پہلے بحرینی عوام کے وسیع مظاہروں کی وجہ سے آل خلیفہ حکومت شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت میں تاخیر کرنے پر مجبور ہوئی تھی ۔
دنیا بھر کی متعدد شخصیات اور رہنماؤں نے آل خلیفہ حکومت کو کسی بھی طرح کے احمقانہ اقدام کی بابت خبردار کیا ہے۔