الوقت - روس کے صدر ولاديمير پوتين نے اسرائیل کے وزیر اعظم نتن ياہو سے کہا ہے کہ دنیا کو دوسری طرح سے دیکھیں۔
صیہونی وزیر اعظم نے روسی صدر سے کہا کہ ایرانیوں نے پوری تاریخ کے دوران یہودی قوم کی تباہی کے لئے کوششیں کی ہیں۔
ولاديمير پوتین نے جمعرات کو نتن ياہو سے كرملین ہاؤس سے ملاقات میں کہا کہ دنیا اب بدل چکی ہے۔
اس ملاقات میں نتن ياہو نے ایران پر زبردست حملہ کیا اور کہا کہ دو ہزار پانچ سو سال پہلے ایرانیوں نے یہودی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش کئی تھی لیکن ناکام رہے اور یہودی قوم ایرانیوں سے نجات حاصل کرنے کی یاد میں اتوار اور پیر کو جشن مناتی ہے۔
اسرائیل بوريم کے نام سے ایک عید مناتا ہے جو اتوار اور پیر کو منعقد ہوتی ہے۔
نتن ياہو نے کہا کہ آج کے ایرانی وہی قدیمی ایرانیوں کی مانند ہیں اور اب تک یہودی قوم کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کھل کر اس بات کا اعلان بھی کرتے ہیں اور اپنے بیلسٹک میزائل پر انہوں نے یہ لکھ بھی رکھا ہے۔
روسی صدر ولاديمير پوتين نے اس ملاقات میں نتن ياہو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، لیکن یہ معاملہ پانچویں صدی قبل مسیح سے متعلق ہے، اب زمانہ بدل چکا ہے اور ہم کو آج کی دنیا کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔
نتن ياہو نے روس کے دورے سے پہلے کہا تھا کہ وہ شام میں ایران کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے پوتين کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔