الوقت - چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مسائل کے حل کے لئے چین اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
روٹرز کی رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی فرمانروا کے دورہ چین سے پہلے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بیجنگ کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
اگلے ہفتے سعودی فرمانروا چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا کے دورہ بیجنگ کا خیر مقدم کیا ہے اور لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب انجام پائے گا۔
وانگ یی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کو امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ریاض اور تہران اپنے تعلقات کو بہتر بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔