الوقت - نیٹو کے آٹھ ہزار فوجی، روس کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے جا رہے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق نیٹو اپنے 80000 فوجیوں کے ساتھ ناروے سے ملنے والی روسی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے والا ہے۔
نیٹو کی اس فوجی مشق میں امریکہ، برطانیہ اور ناروے کی جنگ بیڑے بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی مشقیں، 9 دنوں تک جاری رہیں گی جس کی قیادت ناروے کے وزیر دفاع کریں گے۔
در ایں اثنا روس نے اپنی سرحد کے قریب نیٹو کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قدم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ، طویل عرصے سے نیٹو کے ذریعے مشرقی یورپ میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرکے روس کے لئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
روس نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کی جانب نیٹو کی پیشرفت کو اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ وہ ہر اشتعال انگیز کاروائی کا بھرپور جواب دے گا۔