الوقت - آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب کی جنگی کشتی نے امریکا کے جنگی بیڑے کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا۔
روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ خلیج فارس کے سب سے حساس علاقے میں سپاہ پاسداران کی جنگی کشتی اپنی معمول کی گشت پر تھی تب ہی امریکی جنگی بیڑا راستے میں آ گیا جس بعد امریکی جنگي بیڑا راستہ بدلنے پر مجبور ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز میں سنیچر کے روز سپاہ پاسداران کی جنگی کشتی، امریکی بحریہ کی کشتی سے نزدیک ہوئی جس کے بعد امریکی جنگی بیڑا اپنا راستہ بدلنے پر مجبور ہو گیا۔
ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی کچھ اسپیڈ پوٹس امریکی جنگی بیڑے یو ایس این ایس اینوینسیبل کے تقریبا 500 میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد امریکی جنگی بیڑا راستہ بدلنے پر مجبور ہو گیا۔
امریکی کی یہ جنگی کشتی شناخت اور دوسرے کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہے اور اس پر کئی طرح کے ریڈار بھی نصب ہیں۔