الوقت - شام کے کردوں نے رقہ اور دیرالزور میں داعش کا راستہ بند کر دیا ہے۔
سیرین ڈیموکریٹ فورس کے جنگجو داعش کے قبضے سے رقہ صوبےکے متعدد گاوں آزاد کرنے میں کامیاب رہے اور اسی تناظر میں انہوں نے رقہ اور دیرالزور کے درمیان رابطہ لائن منقطع کر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نے اپنی روپورٹ میں بتایا کہ سیرین ڈیموکریٹ فورس کے جنگجوؤں نے جن میں زیادہ تر کردی ہیں، رقہ کی آزادی کی مہم کے دوران رقہ کے نواحی دسیوں گاؤں اور قریوں کو آزاد کرا لیا ہے اور دیر الزور سے رقہ صوبے کی رابطہ لائن کاٹ دی ہے۔ اس طرح سے داعش کا رقہ اور دیرالزور کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
کرد جنگجوؤں نے اسی طرح الحمیش، السفر، حشو حال مناصرہ، رضا، بیر حسین عمو اور ابو رفیعہ گاؤں کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔
میدان جنگ کے ذرائع کے حوالے سے فارس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اس کاروائی کے دوران داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر رقہ، اور دیر الزور صوبے کی مشرقی سرحدوں کے پاس پوری شدت کے ساتھ آپریشن جاری ہے جس کے دوران دسیوں گاؤں، شہروں اور فامز کو آزاد کر لیا گیا ہے۔
کرد جنگجوؤں نے اسی طرح شہر الطبقہ میں داخل ہونے کے دروازے کے مغربی علاقے میيں سویدیۃ کبیرہ شہر پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔