الوقت - یمنی فوج نے سعودی عرب کے العسیر علاقے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
اتوار کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے میں واقع علب فوجی چھاؤنی کو زلزال -2 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے اس حملے میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی کا ایک حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ یمنی فوج نے ہفتہ کو بھی عسیر علاقے میں واقع الحاجز فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی تھی۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ وہ سعودی فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، گزشتہ 2 برسوں سے یمن پر وسیع حملے کر رہا ہے لیکن ہزاروں معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کے باوجود، وہ اپنے کسی مقصد کو حاصل نہیں کر سکا ہے۔
سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن کا زمینی، ہوائی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمینی شہریوں کو دواؤں اور اشیاء خورد و نوش کی کمی کا سامنا ہے۔ یمن پر غذائی قلت کی بابت پیدا ہونے والے بحران کی جانب سے متعدد عالمی تنظیمیں خبردار کر چکی ہیں۔ سعودی عرب یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے۔