الوقت - عراقی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈوز داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو مغربی موصل سے محفوظ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراقی رضاکار فورس سے وابستہ گروہ عصائب اہل الحق کے ترجمان جواد الطليباوی نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے موصل کے بادوش علاقے میں لینڈنگ کی ہے اور اب تک وہ داعش کے 2 سرغنوں کو علاقے سے محفوظ طریقے سے نکال چکے ہیں۔
الطليباوی کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا نامی امریکی کمانڈوز موصل میں داعش کی مدد کرنے والے بعض عرب اور مغربی ممالک کے خفیہ اہلکاروں اور فوجی حکام کو بھی محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراقی رضاکار فورس کے ترجمان نے کہا کہ امریکا داعش سے لڑنے کا ڈھونگ کرتا ہے جبکہ اس کا مقصد عراق اور علاقے میں دہشت گردوں کو باقی رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش سے جد و جہد کی کوشش کے بارے میں امریکی حکام کے دعوؤے کھوکھلے ہیں اور ان کا مقصد، عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا ہے۔