الوقت - فائنینشل ٹائمز اخبار نے شام اور عراق سے یمن کی جانب داعش کے دہشت گردوں کے فرار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار فائنینشل ٹائمز نے بدھ کی اپنی رپورٹ میں لکھا کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی وجہ سے اب اس گروہ کے رکن یمن کی جانب فرار ہو رہے ہیں تاکہ گروہی شکل میں زیادہ سرگرمیاں انجام دے سکیں۔
فائنینشل ٹائمز نے لکھا کہ شام اور عراق سے فرار ہونے والے داعش کے رکن یمن میں پائی جانے والی بدامنی کی وجہ سے اس ملک میں آسانی سے داخل ہونے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
یہ رپورٹ الیزابتھ كینڈال نے تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے محدود ارکان کے ساتھ یمن میں سرگرمیاں شروع کی ہیں لیکن القاعدہ کے دہشت گردوں کی اس ملک میں وسیع سرگرمیاں ہیں۔
كینڈال کے مطابق یمن میں القاعدہ اور داعش کی متوازی سرگرمیوں کی وجہ سے اس ملک میں بدامنی بدستور جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وسیع حملوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی علاقوں میں داعش اور القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔