الوقت - داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی نے ایک الوداعی تقریر کرتے ہوئے عراق میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔
منگل کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکرالبغدادی نے داعش کے دہشت گردوں کو خطاب کرتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعتراف کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں جا کر پناہ لے لیں۔
بغدادی نے اپنے خطاب کو الوداعی خطاب کا نام دیا ہے اور داعش کے کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ اس پیغام کو داعش کے دیگر ارکان تک پہنچا دیں۔
بغدادی کی الوداعی تقریر میں داعش کے دہشت گردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر وہ عراقی فوجیوں کے محاصرے میں آ جائیں تو خود کو دھماکے سے اڑا لیں۔
داعش کے سرغنہ نے عراق اور شام میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث تکفیری دہشت گردوں سے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں اور جنگلوں میں جا کر پناہ لے لیں۔
اس سے پہلے منگل کو ہی عراقی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک میں داعش تباہ ہونے کے دہانے پر ہے۔