الوقت - امریکا کی جانب سے داعش کی کھل کر حمایت کئے جانے پر عراقی فورس کے کمانڈرز نے شدید اعتراض کیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس کے ایک اعلی کمانڈر نے امریکا پر داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم حیدرالعبادی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے میں مداخلت کریں۔
اوشیدا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، سنیچر کی شام تلعفر میں تعینات عراقی رضا کار فورس نے مشاہدہ کیا کہ شہر میں نامعلوم ہوائی جہاز کے ذریعے شکست خوردہ داعش کے لئے فوجی ساز و سامان پر مبنی امدادی پیکٹ پیراشوٹ کے ذریعے گرائے جائے رہے ہیں۔ عراقی کمانڈر نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ داعش کی اسلحہ جاتی امداد کر رہا ہے۔
جواد الطلیباوی نے عین خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سرزمین پر امریکی فوجیوں کی موجودگی سے بدگمانی پیدا ہوتی ہے خاص طور پر ان کی سرگرمیوں سے پتا چلتا ہے کہ وہ عام شہریوں کی سیکورٹی کے لئے ایک شدید خطرہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن بدستور جاری رہے اور ختم نہ ہو۔
الطلیباوی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران امریکا کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی چاہتے ہیں کہ عراق کی جنگ ختم نہ ہو، اسی تناظر میں وہ موصل سے داعش کے عناصر کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔