الوقت - مغربی موصل میں داعش کے کنٹرول والے علاقے تلعفر میں امریکا نے داعش کے دہشت گردوں کے لئے مدد پہنچائی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تلعفر کے کچھ مقامی افراد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی ہوائی جہاز کے ذریعے متعدد ساز و سامان اس علاقے میں گرایے گیے جو داعش کے کنٹرول میں ہیں۔ در ایں اثنا عراقی فوج نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکا، داعش کے لئے مدد فراہم کر رہا ہے۔
عراقی فوج کے مطابق امریکی چاہتے ہیں کہ موصل میں پھنسے داعش کے دہشت گرد کمانڈروں کو ہر حال میں نکالنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تلعفر گزشتہ دو ماہ سے عراقی فوج اور رضاکار فورسز کے محاصرے میں ہے جہاں سے داعش کے دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔