الوقت - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی ریلی میں میڈیا پر ایک بار پھر شدید حملہ کیا ہے۔
انہوں نے ریلی میں اپنے حامیوں سے کہا کہ میڈیا سچ نہیں دکھانا چاہتا اور اپنے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
فلوریڈا کے میلبورن میں ٹرمپ کی تقریر سننے کے لئے ویسی ہی بھیڑ لگی ہوئی جیسی انتخاباتی مہم کے دوران ہوا کرتی تھی اور انہوں نے بھی انتخاباتی مہم کی روش پر ہی لوگوں سے خطاب کیا۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا کی مذمت کر چکے ہیں۔
ان کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے اسی ہفتے تنازعات میں گھرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ٹرمپ کو نئے مشیر کی تقرری کے لئے اتوار کو امیدواروں کا انٹرویو کرنا ہے۔ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانيا جب فلوریڈا پہنچے تو ان کے ہزاروں حامیوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
نومبر میں ہوئے انتخابات میں ٹرمپ یہاں فاتح رہے تھے تاہم ان کی مخالفت کرنے والے مظاہرین بھی ان کے قافلے کے راستے میں موجود تھے۔ اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکیوں سے بغیر جھوٹی خبروں کے سہارے کے بغیر براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو بے ایمان بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ میڈیا ادارے سچائی نہیں شائع کرنا چاہتے اور ان کے بارے میں بنا کر خبریں شائع رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی حقیقت سامنے لانا جاری رکھیں گے۔ اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے انتخاباتی وعدے کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کو محفوظ بنائیں گے اور سرحد کو مضبوط کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکیوں کو اچھا ہیلتھ کیئر منصوبہ دیں گے اور اوباما کی اصلاحات کو ختم کر دیں گے۔
انہوں نے اپنی انتظامیہ کی بدتر صورتحال کے دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ وائٹ ہاؤس کا کام کاج آسانی سے چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیوروکریسی کا سائز چھوٹا کریں گے اور انتظامیہ میں جو کمیاں ہیں اسے دور کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں گے جس سے داعش کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں مزید روزگار پیدا کئے جائیں گی اور فوج کی تشکیل نو ہوگی۔