الوقت - امریکا میں لاکھوں افراد امریکی كانگریس سے اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اس عرضی پر اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ افراد دستخط کر چکے ہیں جس میں امریکی كانگریس سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف آئین کی خلاف ورزی کی وجہ سے فرد جرم عائد کیا جائے۔
امریکی كانگریس کو ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے متعلق عرضی دینے والے جان بونفر نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم کے لئے کوشش جاری ہے۔ اس بات کی کوشش ہو رہی ہے کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم کی عرضی پر مکمل امریکی عوام کے دستخط کرائے جائیں۔
بونفر نے کہا کہ امریکی صدر نے قانون کی حاکمیت کی خلاف ورزی اور آئین کو نظر انداز کیا ہے اس لئے ان کے خلاف فرد جرم عائد ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف سمیت کچھ مخاصمانہ فیصلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں تشویش پھیل گئی ہے۔