الوقت - تیونس کے وزیر خارجہ نے کچھ مسائل میں شام اور ان کے ملک کے درمیان مضبوط تعاون کی اطلاع دی ہے۔
الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے وزیر خارجہ خمیس الجهيناوی نے تاکید کی ہے کہ شام کی حکومت اور ان کے ملک کے درمیان سفارتی رابطہ اور تعاون جاری ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیونس، شام کی حکومت کو باضابطہ طور پر قبول کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے مسئلے اور ان تیونس شہریوں کے بارے میں جو شام کی جیلوں میں بند ہیں، شام کی حکومت کے ساتھ نزدیکی تعاون کر رہے ہیں۔
تیونس کے وزیر خارجہ نے اسی قسم دہشت گردی کے معاملے میں ملزمان کی شناخت کے مقصد سے ٹیونس کے وفد کے شام کے دورے کی اطلاع دی۔ تیونس کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں شام کی جیلوں میں 43 تیونسیائی شہری بند ہیں جن پر دہشت گرد گروہوں کی صف میں شامل ہونے اور دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کے الزامات ہیں۔
ایک غیر سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر شام میں تقریبا چھ ہزار تیونس کے شہری النصرہ اور داعش کی صف میں شامل ہو کر شام کی حکومت اور عوام کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔