الوقت - عراق کی مشترکہ فوجی کمان کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ فضائیہ نے صوبہ الانبار کے قائم شہر میں داعش کے ایک اہم اجلاس کے دوران بمباری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
سومریہ نیوز کے مطابق، عراق کی مشترکہ فوجی کمان کے کمانڈر یحیی رسول نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی پوری دقت کے ساتھ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی آمد و رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ الانبار کے القائم شہر کے مضافاتی علاقے الزلہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی اہم نشست کے دوران فضائیہ کی کامیاب کاروائی میں ابو بکر البغدادی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یحیی رسول کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کی دقیق اطلاع پر سٹیک حملہ کیا گیا جس کے دوران داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسےہی مجرم البغدادی کے زخمی ہونے کی اطلاع حاصل ہوگی اسے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اس سے پہلے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا تھا کہ القائم شہر پر بین الاقوامی اتحاد کو جنگی طیاروں کے حملے میں داعش کا سرغنہ اور اس کئی سرغنے زخمی ہوئے ہیں۔