الوقت - عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ اگلی کال تک مظاہرے ختم کر دیں اور سڑکوں کو خالی کردیں۔
الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ فی الحال آپ لوگ سڑکوں کوک خالی کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو جو اصلاح کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں، اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں اور ہم انقلابیوں کا آگلا رد عمل بہت ہی شدید ہوگا۔
عراق کے سینئر مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی صدر نے کہا کہ خونریزی سے پرہیز کرنے کے لئے ہم پسپائی کی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ بغداد کے گرین زون علاقے میں دھرنا دیں اور مظاہرے کریں۔
مقتدی صدر کے ہزاروں حامی بغداد کے مرکز میں واقع التحریر اسکوائر پر جمع ہوئے اور مظاہرے کرنے لگے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو گرین زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔ دونوں طرف سے ہونے والی شدید جھڑپوں میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
اس سے پہلے جھڑپوں میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔ المیادین ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ تن افراد ہلاک ہوئے جن میں سیکورٹی اہلکار، نامہ نگار اور ایک عام شہری شامل تھا۔ مظاہرین میں انتخاباتی قوانین کی اصلاح اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔