الوقت - ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے تمام سفارتی قوانین کے برخلاف امریکا کے دورے پر پہنچی جاپان کے وزیر اعظم کی اہلیہ کا ساتھ نہیں دیا اور صرف ائیرپورٹ پر ہی ان کے استقبال پر اکتفا کیا ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے سفارتک قوانین اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاپان کی وزیر اعظم کی اہلیہ کی توہین کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکا کی خاتون اول کو اپنے شوہر کے ساتھ سفاراتی آداب و رسوم پر عمل کرتے ہوئے جاپان کے وزیر اعظم کی اہلیہ کا استقبال کرنا چاہئے تھا۔
میلانیا نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے استقبال کے لئے منعقد تقریب میں شرکت کی تاہم تمام سفارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہوں نے صرف ان کا اسقبال ائیرپورٹ پر ہی کیا اور ان کے ساتھ منزل مقصد تک نہیں آئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملک کے دورے پر آنے والی ان کی اہلیہ کے استقبال کی ذمہ داری میلانیا ٹرمپ کی تھی۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی پڑھائی مکمل ہونے تک نیویارک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھی یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ خاتون اول کی ذمہ داری ادا کرتی ہیں یا نہیں ہے۔