الوقت - یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے المخا شہر کے قریب سعودی ایجنٹوں پر یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے حملہ کر دیا جس میں کم سے کم 11 بكتربند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
یمن میں سعودی ایجنٹ ان عناصر کو کہا جاتا ہے جنہیں سعودی عرب نے یمن اور دیگر ممالک سے رقم کی لالچ دے کر جمع کیا ہے اور یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے خلاف جنگ میں ان کا استعمال کر رہا ہے۔ سعودی عرب نے اس مقصد کے لئے دہشت گرد تنظیموں کا تعاون لیا ہے۔
المخا میں ہوئے حملے میں کچھ سوڈانی فوجی مارے گئے جبکہ القاعدہ کے دہشت گرد بھی نشانہ بنے۔
دوسری طرف یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے یمن کی سرحد سے لگے سعودی عرب کے صوبہ جيزان کے ضبعا اور عاکفہ علاقوں کی فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کرکے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جيزان کے الحصيرۃ علاقے میں سعودی فوج کی ایک بكتربند گاڑی بھی تباہ ہو گئی اور المكلكل علاقے میں پانچ سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے کئی بڑے میزائل حملے کئے تھے۔
دوسری طرف سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن میں شہری تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔