الوقت - سعودی عرب کی پولیس نے ملک میں اقلیتی شیعہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے العوامیہ شہر کے الجميمہ علاقے میں واقع شہید مرسی الربه کے گھر پر حملہ کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، بھاری ہتھیاروں سے لیس سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ شہر میں گھس کر شہید الربه کے گھر سمیت آس پاس کے کئی گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد، سعودی پولیس اہلکاروں نے شہید کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گھر والوں کو ڈرایا دھمکایا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق، سعودی پولیس اہلکاروں نے شہید کے ایک قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
سعودی پولیس نے شہید کے گھر پر ایسی حالت میں حملہ کیا ہے کہ جب حال ہی میں شیعہ ممتاز عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ نمر کے گھر کو منہدم کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ آل سعود حکومت نے شیخ نمر کو جنوری 2016 میں سزائے موت دی تھی۔