الوقت - واشنگٹن پوسٹ نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران گزشتہ چالیس برسوں کے دوران موجودہ وقت میں سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن اب ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت پالیسی کے لئے دنیائے عرب کے موقف کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے لیکن یہ رسک بھی موجود ہے کہ ایران گزشتہ چالیس سال کے دوران اس وقت سب سے زیادہ طاقتور ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر ان کی خاص نظر ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے پتا چلتا ہے کہ وہ اوباما کی پالیسیوں سے دور ہونا چاہتے ہیں اور جوہری معاہدے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی جو بحث ہو رہی ہے، اسے متاثر کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ علاقے کے بہت سے لوگ یہ پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالات جارج بش کے دور میں پائی جانے والے کشیدگی جیسی ہو گئی ہے جب تہران اور واشنگٹن کی کاروائیاں عراق میں جنگ کا آغاز ہو گیا، سبب بنیں، مشرق وسطی میں شیعہ اور سنی تنازع گہرا گیا، امریکہ کا اہم اتحادی اسرائیل، ایران کے اہم اتحادی حزب اللہ کے ساتھ مشکل جنگ میں کود پڑا۔
اس رپورٹ میں لکھا گیا کہ موجودہ وقت میں امریکا کو ایک طاقتور ایران کا سامنا ہے، اس ملک سے سامنا ہے جس نے عرب دنیا میں گزشتہ چھ سال کے فسادات اور بدامنی سے استفادہ کیا اور اسی کے ساتھ مسلسل اس نے فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کی ہے۔