الوقت - جس طرح ایک پودھے کو تناور درخت میں تبدیل ہونے کے لئے پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسانی جسم کی نشو و نما میں ناشتے کا کردار اہم ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنا یا رات گئے کھانے کی عادت ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ کھانے کے اوقات بھی درحقیقت غذا کے معیار جتنے اہمیت رکھتے ہیں۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا سبب یہ ہے کہ ایک سے دوسرے کھانے کے درمیان طویل وقفہ انسان کے اندر جنک فوڈ یا میٹھی اشیاء کی اشتہا بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنا اور رات گئے کھانا جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بنتے ہیں۔
محققین کے مطابق جو لوگ روزانہ ناشتہ کرتے ہیں ان میں کولیسٹرول بڑھنے یا ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔