الوقت - عراق کی رضاکار فورس حزب اللہ کا کہنا ہے کہ موصل سٹی کی مکمل آزادی کی مہم میں تاخیر کا اصل سبب امریکا کے دباؤ ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان حعفر الحسینی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے شدید دباؤ کی وجہ سے موصل سٹی کی مکمل آزادی کی مہم میں تاخیر ہوئی کیونکہ ان کے مطابق امریکا، داعش کے فرار ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے جمعے کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی نے داعش کے جنگل سے تعلفر کو آزاد کرانے کے لئے گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تلعفر سے داعش کی فراری کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں۔ جعفر الحسینی کا کہنا تھا کہ تعلفر آپریشن کی مکمل تیار کر لی گئی ہے اور کے تمام مقدمات پر کام مکمل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے تعلفر کی آزادی کی مہم کی ہدایت جاری نہیں ہوئی ہے۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر اور ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے شام کی جانب فرار ہونے کے راستے کو کھولنے کے مقصد سے وسیع حملے شروع کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ گروہ اب سجمھ گیا ہے کہ عراق میں اب اس کے آخری دن ہيں۔ حزب اللہ عراق کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش عراق میں آخری سانس لے رہا ہے اور اسی لئے وہ شام کی جانب اپنے عناصر کو فرار کرانے کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہا ہے۔