الوقت - ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور علاقے کے بعض ممالک کی حمایت، دہشت گردوں کے محفوظ ہونے کا سبب نہیں بن سکتا۔
علاء الدین بروجردی نے جمعرات کو قم المقدس میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی 39 سالگرہ کے سلسلے میں منعقد تقریب میں کہا کہ تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے کے محاذ پر لبنان کے حزب اللہ کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ متحد ہوکر مزاحمت کا محاذ آسانی سے دہشت گرد دھڑوں کو شکست دے سکتا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا کہ حزب اللہ لبنان، ایرانی عوام کی مذہبی خواہشات و ارادوں سے الہام حاصل کر 2006 کی 33 روزہ جنگ سمیت کئی بار صیہونی حکومت کو شکست دے چکی اور یہ کامیابی دنیا کی توقع کے برخلاف ہے۔
بروجردی نے اسی طرح کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاع مقدس کے دوران حاصل تجربات کو دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے عراق، شام اور دوسرے ممالک کے مزاحمت کاروں کو منتقل کر رہا ہے اور انہیں مشورے دیتا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے دشمنوں کی سازشوں بالخصوص امریکا کے مقابلے میں ایرانی قوم کی مزاحمت کو دوسرے ممالک کے لئے نمونہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ علاقے میں مزاحمت کا محاذ وجود میں آیا۔