الوقت - ایران کے وزیر دفاع نے بیلسٹک ميزائل کے حالیہ تجربہ کو کامیاب بتایا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے جمعرات کو تسنيم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کا حالیہ ميزائل تجربہ کامیاب رہا۔
اس سے پہلے کچھ ذرائع ابلاغ نے نے دعوی کیا تھا ایران کا نیا بیلسٹک ميزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا کیونکہ ميزائل اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں رہا۔
ایران کے وزیر دفاع نے اسی کے ساتھ ملک کے بیلسٹک ميزائل تجربے کو جوہری معاہدہ جے سی پی او اے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق بتایا۔
حسین دہقان نے بدھ کو بھی ایران کے نئے بیلسٹک ميزائل تجربے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے دفاع میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے ميزائل پروگرام کو جاری رکھے گا۔