الوقت - یمن کی وزارت خارجہ نے یمنی پناہ گزینوں کے لئے محفوظ علاقے کے قیام کے سعودی منصوبے کو سعودی عرب کی جانب سے مظلوم نمائی کی سازش قرار دیا ہے۔
مؤتمر نٹ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ یمن میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لئے محفوظ علاقے کے قیام کے سعودی منصوبے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنی چہرے کو درست کرکے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صنعا کی قومی اتحاد حکومت کی ہماہنگی کے بغیر یمن میں یمنی مہاجرین کے لئے محفوظ علاقے کا قیام، ارضی سالمیت اور قومی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب یمنی پناہ گزینوں کے لئے اتنا پریشان کیوں ہے جبکہ گزشتہ 22 مہینے کے دوران یمن کے بیشتر صوبوں پر مسلسل فوجی کارروائی کر رہا ہے جس میں اب تک چار کروڑ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے پٹھوؤں نے 2016 کے آخر تک یمن کے فوجی اور شہری تنصیبات کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ 180 ارب ڈالر کا ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے امریکا کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور سعودی عرب کی فوجی، اسلحہ جاتی اور خفیہ امداد بند کرے۔