الوقت - عراقی فوج نے دو الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ان پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو خود کش حملے کرکے دارالحکومت بغداد کو دہلانے کی کوشش میں تھے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے پیر کو اعلان کیا کہ شمالی بغداد کے شیخ حمد نامی علاقے میں داعش کے تین دہشت گردوں کو اس وقت گولی مار دی جب وہ اپنی کمر میں بندھے ہوئے دھماکہ خيز مواد کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔
در ایں اثنا فوج کے دستے نے پیر کو اسی علاقے میں ایک کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
در ایں اثنا رضا کار فورس نے مغربی موصل کے تلعفر شہر میں داعش کے دہشت گردوں کے اجتماع کی جگہ کو میزائل سے پوری طرح تباہ کر دیا۔ عراقی فوج نے مشرقی موصل شہر کو ابھی حال ہی میں دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرایا ہے۔